ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردیں

datetime 2  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون و بیرون ملک پروازوں پر کورونا سے متعلق نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں۔نئے ہدایت نامہ میں سماجی دوری برقرار رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درامد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ایئر پورٹس پر مسافروں کے لئے ہر قسم کے پروٹوکول پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے، مسافروں کو صرف روانگی لائونج کے سامنے ڈراپ کیا جا سکے گا۔نوٹیفکیشن کے تحت پرواز کی روانگی سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائیگا، فضائی میزبان پی پی ای کٹس سرجیکل ماسک اور دستانوں کا استعمال لازمی کریں گے۔نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ دوران پرواز مسافروں کے لئے کھانے پینے کی اشیاء کو باقاعدہ پیکنگ اور اختیاط کو مدنظر رکھیں، دوران پرواز طیارے کے واش روم کو استعمال کرنے کے بعد فضائی میزبان ڈس انفیکشن اسپرے لازمی کریں۔پرواز میں سوار تمام مسافروں کے موبائل نمبرز اور ڈیٹا نوٹ کیا جائے، پرواز کے بعد پی پی ای کٹس سمیت تمام سامان کو ہدایت کے مطابق ضائع کیا جائے۔نئی ایس او پیز 2 ستمبر 2020 سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل ہوں گی۔ایس اوپیز کا اطلاق تمام چارٹرڈ پروازوں سمیت پرائیوٹ طیاروں پر یکساں ہو گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…