اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور شہر میں دودھ کا ٹیسٹ مفت کرنے کی سہولت فراہم،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور شہر میں یہ سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے شہری یہ جان سکیں گے کہ انہیں ملنے والا دودھ خالص ہے یا ملاوٹ شدہ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ ٹیسٹ نا صرف مفت کیا جائے گا بلکہ اس ٹیسٹ کی رپورٹ بھی فوری طور پر صرف تین منٹ میں شہری کو فراہم کردی جائے گی۔دودھ کے ٹیسٹ شہر کے داخلی راستے کے علاوہ شہر میں مختلف مقامات پر موجود فوڈ اتھارٹی کی ملک ٹیسٹنگ موبائل لیب سے کرایا جاسکے گا، ابتدائی طور پر ٹیسٹنگ کی سہولت گجومتہ، مانگا منڈی، اڈہ پلاٹ، موٹروے ٹال پلازہ، راوی اور سگیاں پل پر دستیاب ہوگی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے جس دودھ کے ٹیسٹ کیلئے پہلے 11 سو روپے وصول کیے جاتے تھے اب چند دنوں کے اندر مفت دودھ کی سیمپلنگ ٹیسٹ کی سہولت مہیا کر دی جائیگی۔