اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی قیمتوں کو ریورس گئیر لگ گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں قیمت 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں 17پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر5 ماہ کی کم ترین سطح 165 روپے 45 پیسے پر آگیا ہے ۔ گزشتہ جمعرات سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 2.98پیسے کمی آئی ہے ۔