ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں دنیا کے مہنگے ترین چاول کی کاشتکاری کے تصویری مناظر

datetime 1  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی مشرقی گورنری الاحسا میں نہ صرف مملکت بلکہ پوری دنیا کے مہنگے ترین چاول کاشت کیے جاتے ہیں۔ الاحسا میں ان دنوں چاول کی فصل کی کاشت کا موسم ہے اور کسان پو پھوٹنے کے ساتھ ہی کھیتوں کو چل دیتے اور سورج کی تمازت کے زور

پکڑنے تک کھیتوں میں دھان کی اچھی خاصی کاشت کاری کر لیتے ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق الاحسا کا لال چاول پوری دنیا میں مشہور اور مہنگا ترین چاول سمجھا جاتا ہے۔ آج کل اس چاول کی تیارہ شدہ پنیری کو نکال کر پانی سے بھرے کھیتوں میں وقفے وقفے سے اس کی بیجائی کا موسم ہے جسے مقامی زبان میں السنایہ کا مرحلہ کہا جاتا ہے۔ کاشت کار پنیری پہلے تیار کرتے ہیں جب کہ چاول کی کاشت کا کل عرصہ چار ماہ پر مشتمل ہوتا ہے۔الاحسا میں چاول کی کاشت صدیوں سے چلی آ رہی ہے۔ مقامی لوگ دیسی کاشت کردہ چاولوں سے اپنے مہمانوں کی تواضع کرتے ہیں۔دنیا کے ان مہنگے ترین چاولوں کی قیمت کے حوالے سے اتنا جاننا کافی ہے کہ الاحسا میں کاشت ہونے والے لال چاول کے ایک کلو گرام کی قیمت 25 ریال تک ہوتی ہے۔ یہ چاول سعودی عرب کے دوسرے شہروں میں فروخت ہونے کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی بھیجا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ الاحسا میں کاشت ہونے والے چاول میں کئی قدرتی خواص پائے جاتے ہیں جن میں آئرن ، فائبر اور وٹامن بی خاص طورپر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…