اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

پٹرولیم قیمتیں برقرار لیکن اس کے بدلے حکومت کو کیا قربانی دینا پڑی؟ وزیر اعظم کے زبردست فیصلے کے پیچھے اصل وجہ سامنے آگئی‎

datetime 1  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں ردو بدل کر دیا گیا ۔ پیٹرول پر لیوی میں 5روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی اور 26روپے 70پیسے سے کم ہو کر21روپے 70پیسے فی لیٹرمقرر ہو گئی ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 3روپے85پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے ۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ لائٹ ڈیزل پر لیٹرولیم لیوی 59پیسے سے کم ہو

کر 3سے 2روپے 41پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی ایک روپے 23پیسے فی لیٹر بڑھا کر 6روپے سے 7روپے 23 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے ۔ قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارش سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی۔‎دوسری جانب اوگرہ نے ماہ ستمبر 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ایل پی جی115.50روپے فی کلوکی جگہ 117روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1364روپے کی جگہ 1382روپے اور کمرشل سلنڈر5246 روپے کی جگہ 5319روپے،پیداواری قیمت59096کی جگہ60460روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔ امسال تقریباً350,000 مقامی پیداوار اور تقریباً 230,000 میٹرکٹن ایل پی جی امپورٹ ہوئی۔ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہ عوام کو سستی ایل پی جی فراہم کرنے کے لیے حکومت ایل پی جی پالیسی میں جو ترمیم کرنے جا رہی ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔آئندہ سال میں قدرتی گیس کا بہت بڑا شاٹ فال متوقع ہے جس کی کمی کو پور ا کرنے کے لیے ایل پی جی پر منتقل ہونا ضروری ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…