پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت سعودی حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں تیل اور گیس کی نئی فیلڈز دریافت ہوئی ہیں، سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا ہے کہ آرامکو نے مملکت کے شمالی علاقوں میں تیل اور گیس کی دو نئی فیلڈز دریافت کی ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق الجوف کے

علاقے میں ھضب الحجر گیس فیلڈ اور ابرق التلول آئل فیلڈ اور شمالی حدود ریجن میں گیس فیلڈ واقع ہے۔الھضب الحجر گیس فیلڈ سکاکا شہر کے مشرق میں واقع ہے۔ اس سے روزانہ 16 ملین مکعب فٹ گیس نکالی جائے گی۔سعودی وزیر توانائی نے بتایا کہ ابرق التلول فیلڈ سے غیر روایتی اعلی درجے کا ہلکا عرب تیل دریافت ہوا ہے۔یہ فیلڈ عرعر شہر کے جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس سے روزانہ 3189 بیرل تیل نکلے گا۔ اس کے ساتھ 1.1 ملین مکعب فٹ گیس بھی حاصل ہوگی۔ابرق التلول فیلڈ سے2.4 ملین مکعب فٹ گیس روزانہ کی بنیاد پر نکل رہی ہے، یہ 49 بیرل کنڈینسیٹ گیس سے مالا مال ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے مزید کہا کہ سعودی آرامکو دونوں فیلڈز میں پیٹرول، گیس اور کنڈینسیٹ گیس کا جائزہ لیتی رہے گی جبکہ دونوں فیلڈ کے حجم اور رقبے کی نشاندہی کے لیے مزید کنویں کھودے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…