ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

نان ٹیکس ریونیو427ارب سے بڑھ کر1524ارب ہوگیا

datetime 31  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مالی سال2019-20کے دوران حکومت کانان ٹیکس ریونیو 427ارب روپے سے بڑھ کر1524ارب روپے تک جا پہنچا ، شرح سود کو14.25فیصد کی بلند ترین سطح پر لیجانے کی پالیسی کا فائدہ حکومت کو ہوا ،ا سٹیٹ بینک کا منافع ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح935ارب روپے تک پہنچ گیا ، پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی کا منافع127ارب روپے ہے ،

بقول حکومت خسارے میں چلنے والے پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کا منافع ملکی تاریخ میں پہلی بار105ارب روپے تک جا پہنچا ، وفاقی وزارت خزانہ کے اکنامک اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق حکومت نے 100ارب روپے کے ایگریکلچر ریلیف پیکیج کے تحت15.7ارب روپے کی رقم کھادوں پر سبسڈی کے طور پر جاری کی ، کاشت کاروں کو ٹریکٹروں پر 1ارب50کروڑ کی سبسڈی دی گئی ،اسی طرح 12.5ایکڑ رقبہ رکھنے والے کاشت کاروں کو بلا سود سستے زرعی قرضوں کے اجرا کیلئے 6.8ارب روپے کی سبسڈی جاری کی گئی ،جولائی کے دوران ملک میں آٹو موبائل سیکٹر کی بحالی سے کاروں کی پیداوارمیں64فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ فروخت میں 38فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،ٹرکوں ،بسوں کی پیداوار میں4فیصد، ٹریکٹروں کی پیداوار میں18فیصد اور فروخت میں17فیصد اضافہ ہوا ، ملک میں تعمیراتی سرگرمیاں بڑھنے سے سیمنٹ کی پیداوار اور سپلائی میں 37.8فیصد اضافہ ہوا جو35لاکھ12ہزار میٹرک ٹن سے بڑھکر48لاکھ38ہزار میٹرک ٹن تک پہنچ گئی ، ملک کے اندر سیمنٹ کے استعمال میں32.7فیصد اضافہ ہوا ہے ، سیمنٹ کی برآمدات میں بھی66.14فیصد اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…