واشنگٹن(این این آئی )امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن(ایف ڈی اے ) نے کورونا مریضوں کے علاج کے لئے پلازما سے علاج کی ہنگامی بنیادوں پر منظوری دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایف ڈی اے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کو شکست دے کر صحت یاب افراد کے خون کے پلازمہ سے کورونا مریضوں کا موثر طور پر علاج کیا جاسکتا ہے۔ایف ڈی اے کا کہناتھا کہ اس طریقہ سے حاصل ممکنہ فوائد ممکنہ خطرات سے کہیں زیادہ ہیں۔