اسلام آباد( آن لائن)وفاقی حکومت نے بلوچستان کو گیس آمدن کا40فیصد دینے پر رضامند ظاہر کر دی ہے ۔محکمہ توانائی حکام کے مطابق سوئی گیس فیلڈ سے سوئی گیس نکالنے کے معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،بلوچستان حکومت اورپی پی ایل کے درمیان معاہدہ5 سال سے تعطل کاشکار تھا،وفاقی حکومت بلوچستان کو
گیس سے حاصل آمدنی کا40فیصد دینے پر راضی ہو گئی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی منظوری کے بعدجلدمعاہدہ طے پاجانے کاامکان ہے۔ محکمہ توانائی حکام کے مطابق نئے معاہدے کے بعد بلوچستان کو 20 ارب روپے بھی مل جائیں گے ،رقم 5 سال سے پی پی ایل پر واجب الاداتھی ،صوبے کو اس مد میں 5 سے 6 ارب کی آمدنی بھی ہوگی۔