ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کوروناوبا ء پھوٹنے سے پہلے اہم مالیاتی اوراقتصادی اصلاحات کی طرف نمایاں پیشرفت عالمی ادارے نے پاکستان کی”بی”درجہ بندی کوبرقراررکھتے ہوئے اسے مستحکم قراردیدیا

datetime 22  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)امریکہ میں قائم معاشی درجہ بندی کے ادارے سٹینڈراینڈ پوورز نے پاکستان کی”بی”درجہ بندی کوبرقراررکھتے ہوئے اسے مستحکم قراردیاہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ حکومت نے کوروناوائرس کی وبا ء پھوٹنے سے پہلے اہم مالیاتی اوراقتصادی اصلاحات کی طرف نمایاں پیشرفت کی تھی اور یہی رجحان وبا پرقابوپانے کے بعدبھی جاری رہناچاہیے۔

معیشت کے مستحکم رجحان کے باعث توقع ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈاوردوسرے شراکت داروں کی مالی امداد کے ساتھ ساتھ بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے توازن میں آنے والی حالیہ بہتری سے پاکستان آئندہ 12ماہ کے دوران اپنی بیرونی ادائیگیاں کرپائے گا۔درجہ بندی کے ادارے کاکہناہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے توسیعی پروگرام کے تحت دیئے گئے امدادی پیکج کے پہلے نوماہ کے دوران پاکستان میں ٹیکسوں کی وصولی میں خاطرخواہ اضافہ ہواہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…