ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

عالمی ایجنسی اسٹینڈرڈاینڈ پوورز نے بھی  پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا

datetime 21  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )موڈیز اور فچ کے بعد عالمی ایجنسی اسٹینڈرڈاینڈ پوورز نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دے دیا، ایس اینڈ پی نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ منفی بی اور قلیل مدتی ریٹنگ بی رہنے کی تصدیق کی ہے، پاکستان کی کریڈٹ میٹرکس 3 سال تک دبا میں رہے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم قرار دینا شروع کردیا ہے۔جو کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں اور حکومت کیلئے انتہائی اچھی خبر ہے۔ عالمی ایجنسی اسٹینڈرڈاینڈ پوورز کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ریٹنگ آٹ لک مستحکم ہے۔ ایس اینڈ پی نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ منفی بی اور قلیل مدتی ریٹنگ بی رہنے کی تصدیق بھی کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باعث پاکستانی معیشت متاثر ہوئی۔جس کے باعث پاکستان کی کریڈٹ میٹرکس اگلے 2 سے 3سال تک دبا میں رہے گی۔ اس سے قبل موڈیز اور فیچ نے بھی پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ نے بتایا کہ فیچ ریٹنگز نے پاکستان کی اقتصادی ریٹنگ بی مائنس برقرار رکھی ہے۔ موڈیز کی طرح پاکستان کی معیشت کو مستحکم آٹ لک قراردیا گیا ہے۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ عالمی اداروں کا پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ کورونا کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ مزید برآں عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں معاشی محاذ پر پاکستان کے مستقبل کو روشن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری سے معاشی استحکام آئے گا۔پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں مسلسل نمایاں بہتری کا سلسلہ جاری ہے۔ معاشی ماہرین اور سفارتکار بھی پاکستان سے متعلق اچھی رائے دے ہیں۔ عمران خان کی حکومت نے معاشی سرگرمیوں کیلئے بڑے پالیسی اقدامات اٹھائے۔ جن کی وجہ سے عالمی سطح پر معاشی صوتحال کی رفتار کم ہونے کے باوجود پاکستان میں معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…