اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کے بجلی سستی کرنے کے ا علان کے  بعد آزاد کشمیر حکومت نے صارفین پر بجلی بم گرا دیا

datetime 19  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ(آن لائن)حکومت پاکستان کے بجلی سستی کرنے کے اعلان کے بعد آزاد کشمیر حکومت نے صارفین پر بجلی بم گرا دیا بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹ منٹ کے نام پر نئے ٹیکس کا اضافہ GSTاور انکم ٹیکس کے بعد  فیول پرائس ایڈجسٹ منٹٹیکس لاگو ہونے سے صارفین کو بجلی کا بل اصل سے دگنا دینا پڑے گا ، فاروق حیدر اور راجہ نثار نے نئے ٹیکس لگا کر مہاراجہ ہری سنگھ سے

اپنی نسبت ظاہر کی ،    ما ہ جون گزشتہ روز جاری ہونے والے بلات میں آزاد کشمیر بھر کے صارفین کو جب یہ بلات موصول ہوئے تو لوگوں کی چیخیں نکل گئیں ،سب سے کم پچاس یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارف کو ایک سو پچیس روپیہ بل کے ساتھ ایک سو اکیس روپے فیول پرائس ایڈجسٹ منٹ کے طور پر ادا کرنے ہوں گے ۔اس ریشو کے ساتھ ہر صارف کو سوا سو سے ہزاروں  روپے  اضافی جمع کروانے ہوں گے، واضح رہے کے چند  روز قبل نیلم جیلم ڈیم کی آمدن صرف پہلے سال دوسو بیس ارب روپے حاصل ہوئی آزاد کشمیر سارے کی ضرورت صرف تین سو پچاس نیگاواٹ ہے جب کہ آزاد کشمیر کی پیداوار چار ہزار میگا واٹ سے زیادہ ہے جس سے آزاد کشمیر کو صرف پونے دو سو  میگاواٹ بجلی دی جاتی ہے جو اس کی ضرورت سے چالیس فیصد کم ہے دو روپے یونٹ بجلی پاکستان کی حکومت خرید کر واپس بیس روپے یونٹ آزاد کشمیر کے صارفین کو دیتی ہے قبل زکر بات یہ ہے کہ  آزاد کشمیر بھر میں پیدا ہونے والی بجلی پانی سے پیدا ہو تی ہے لیکن حکومت نے پانی سے پید ہونے والی بجلی پر فیول پرائس ایڈجسٹ منٹ ٹیکس لگا کر مہاراجہ ہری سنگھ کی حکومت کے لگائے ٹیکسوں کو مات دے دی ۔۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…