جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ بچھاڑ  گریڈ اٹھارہ سے بیس کے 42 افسران کو تبدیل کردیا گیا 

datetime 18  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کردی گئی اور کسٹمز اور اِن لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اٹھارہ سے بیس کے 42 افسران کو تبدیل کردیا گیا۔وفاقی ریونیو بورڈ سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کسٹمز سروس گریڈ بیس کے 4 اور

گریڈ انیس کے ایک افسر کو تبدیل کردیا گیا، جبکہ اِن لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ اٹھارہ اور انیس کے 37 افسران کو تبدیل کیا گیا ہے۔کمشنر آئی آر کرامت اللہ خان کو چیف کمشنر ایبٹ آباد، ڈائریکٹر ٹریننگ قاضی افضل کو چیف ایف بی آر، کمشنر آئی آر آڈٹ اسما آفتاب کو ڈائریکٹر ٹریننگ کراچی اور یاسمین فاطمہ کو چیف ریفارمز تعینات کردیا گیا ہے۔اسی طرح ذوالفقار میمن کو چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ایل ٹی یو کراچی اور عبدالحمید شیخ کو کمشنر آئی آر آڈٹ ون ایل ٹی یو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔گریڈ 20 کے اقبال بھوانہ کو کلکٹر کسٹمز ایڈجیوڈیکشن ون کراچی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد سیما بخاری کو چیف ایف بی آر، جنید جلیل کو کلکٹر ماڈل کسٹمز کلکٹریٹ اسلام آباد، عمران چوہدری کو کلکٹر کسٹمز اپیل ون اسلام آباد اورعائشہ بشیر وانی کو سیکریٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز تعینات کردیا گیا ہے،اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے متعدد ایڈیشنل کمشنرز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔مسرت اللہ خان ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد، ضیااللہ خان سیکریٹری ایف بی آر، سمیرا قاضی ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او گوجرانوالہ، فیصل اصغر ایڈیشل کمشنر کارپوریٹ آر ٹی او لاہور، توقیر احمد ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو اسلام آباد اور مرزا ناصر علی ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی یو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…