اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان آٹو انڈسٹری میں ہونڈا اٹلس ایک بڑا نام ہے، اس کمپنی کو تقریباً دہائیاں گزر چکی ہیں، اس کمپنی نے قابل اعتماد اور بہترین گاڑیاں مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کی ہے، اس کمپنی نے پاکستانی خریداروں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے اور اب یہ ان کی مطلوبہ کار ساز کمپنی ہے، لیکن ہونڈا کمپنی کے مطابق اس کی برتری کچھ کم ہوئی ہے خاص کر درمیانے درجے کی مارکیٹ میں
جو آج کل مندی کا شکار ہے، ایک سال کے اندر گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اس کے علاوہ ہنڈائی، کیا اور دیگر کمپنیوں سے بڑھتے ہوئے مقابلے کی بدولت ہونڈا کی خیر سگالی شدید خطرے میں پڑ گئی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ ہونڈا 2021 میں پاکستان میں نئی نسل کے لئے جدید کار لا رہا ہے۔ ہونڈا2021 سے سکستھ جنریشن آفر کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنڈا اٹلس تھائی لینڈ سے سکستھ جین سٹی مکمل بلٹ اپ یونٹ کے ساتھ پاکستانی سٹرکوں پر ٹیسٹ رن کے لئے لا رہا ہے۔ اس کار میں ایل 15 زیڈ انجن ہے جو 1.5 لیٹر 4 سلنڈر پیٹرول انجن ہے جو پاکستانی مارکیٹ میں بھی پایا جاتا ہے۔تاہم اس کار کے بارے میں ابھی بہت کم تفصیلات سامنے آئی ہیں، اس کے لانچ ہونے پر مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ تاہم، ان اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ ہونڈا کے اگلے جین سوک کو عالمی سطح پر لانچ ہونے کے فورا بعد ہی پاکستان میں لایا جائے گا۔ہونڈا سوک لانچ ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں، اب اگلے سال سوک کے بجائے ہونڈا سٹی کا مزید جدت کے ساتھ لانچ ہو گا۔ اس کمپنی نے پاکستانی خریداروں کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے اور اب یہ ان کی مطلوبہ کار ساز کمپنی ہے، لیکن ہونڈا کمپنی کے مطابق اس کی برتری کچھ کم ہوئی ہے خاص کر درمیانے درجے کی مارکیٹ میں جو آج کل مندی کا شکار ہے، ایک سال کے اندر گاڑیوں کی قیمتوں میں بہت اضافہ دیکھنے میں آیا ہے