اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

پاکستان ریلوے نے مزید 6 ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن )پاکستان ریلوے نے 17 اگست سے مزید 6 ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا، ان 6 ٹرینوں میں رحمان بابا، فرید ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، بدر ایکسپریس، موئنجو ڈرو اور ہزارہ ایکسپریس شامل ہیں، یہ ٹرینیں کراچی، لاڑکانہ، ملتان اور فیصل آباد کیلئے چلائی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا صورتحال کی بہتری کے ساتھ ہی کاروبار کھول دیے گئے ہیں، ٹرانسپورٹ،

ریل اور فضائی سفر بھی بحال کردیا گیا ہے۔ان تمام سیکٹرز کو ایس اوپیز کے تحت کھولا جا رہا ہے۔ پاکستان ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے17 اگست سے مزید 6 ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ان چھ ٹرینوں میں رحمان بابا، فرید ایکسپریس، لاثانی ایکسپریس، بدر ایکسپریس، موئنجو ڈرو اور ہزارہ ایکسپریس شامل ہیں۔ان ٹرینوں کی آن لائن اور کمپیوٹرائزڈ ریزرویشن بھی شروع کردی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محکمہ ریلوے نے کراچی بدر ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد سے ملتان تک بڑھا دیا ہے۔جبکہ موئنجو ڈرو ایکسپریس کا روٹ کراچی سے براستہ لاڑکانہ سے ملتان تک بڑھایا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش حکومت نے ان ٹرینوں کے آپریشن کو معطل کردیا تھا۔ لیکن اب ان تمام ٹرینوں کو ایس او پیز کے تحت آپریشن بحال کیا جا رہا ہے۔ ایس اوپیز کے تحت مسافر، عملہ اسٹیشن اور ٹرین میں بغیر ماسک سفر نہیں کرسکے گا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔مزید برآں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس سے بچا کے پیش نظر نئے ایس او پیز جاری کیے ہیں۔ نئے ایس اوپیز کے تحت مسافروں کے پروٹو کول پر پابندی عائد کرتے ہوئے اندرون ملک روانگی لانج کے سامنے مسافروں کو ڈراپ کرنے کی اجازت ہوگی۔ اسی طرح لانج کے سامنے مسافروں کے انتظار میں کوئی گاڑی کھڑی کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ اندرون ملک پروازوں اور چارٹرڈ فلائٹ پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔پروازوں کی روانگی اور مسافروں کو سوار کرنے سے قبل طیاروں کو جراثیم کش اسپرے سے ڈس انفیکٹ کیا جائیگا۔ ایس او پیز پر مشتمل نئی ایڈوائزری 12 اگست 2020 سے نافذ العمل ہوگی۔ نئی ایڈوائزری سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…