جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کر دیا نوٹی فکیشن جاری

datetime 4  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں صفر اعشاریہ 50 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کے بعد بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھ کر 10.32 فیصد سالانہ ہوگئی ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق بہبود سیونگ سرٹیفکیٹس اور پنشنرز بینیفٹ اکاونٹس پر منافع کی شرح بڑھا 10.32 فیصد سالانہ اور 860 روپے ماہانہ کردی گئی ہے جب کہ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹساور اسپیشل سیونگ اکاونٹس پر منافع کی ماہانہ شرح بڑھا کر 3400 روپے ماہانہ جبکہ چھ ماہ بعد 6.8 فیصد کردی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر ہر 6 ماہ بعد منافع کی شرح بڑھا کر7. 8 فیصد کے حساب سے 650 روپے ماہانہ کردی گئی ہے، 10 سالہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 2 لاکھ پچاس ہزار روپے کردی گئی ہے، سیونگ اکاؤنٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 8.6 فیصد کردی گئی ہے۔نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 3 ماہ کی مدت کے شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح بڑھا کر 6.12 فیصد کے حساب سے 1530 روپے چھ ماہ کے سرٹیفکیٹس کے لئے 6.14 فیصد کے حساب سے 3070 روپیاور بارہ ماہ کے سرٹیفکیٹس کے لئے 6.2 فیصد کی اضافہ شدہ شرح کے ساتھ منافع بڑھا کر 6200 روپے کردیا گیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…