مہنگی چینی نے شہریوں کے منہ کا ذائقہ کڑوا کردیا ایک کلو چینی 100روپے میں فروخت ہونے لگی

27  جولائی  2020

فیصل آباد (آن لائن )مہنگی چینی نے شہریوں کے منہ کا ذائقہ کڑوا کردیا۔ عید سے پہلے مہنگائی کا طوفان ،سبزیاں، چینی ،آٹا سب مہنگے ہوگئے ، روٹی ،نان کی قیمتیں بھی بڑھادی گئیں۔چکی کے آٹے کی قیمت میں راتوں رات 2 روپے کے اضافے کے بعد شہری اور تندور مالکان دونوں پریشان ہوکررہ گئے۔

آٹا چکی مالکان کی جانب سے آٹے کی قیمت میں مزید 2 روپے فی کلو کے اضافے سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے اور آٹے کی قیمت 70روپے کلو تک پہنچ گئی ہے ۔ آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 2100 سے بڑھ کر 2300 روپے فی من ہوگئی ہے اور ڈیڑھ ماہ میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے۔چکی کے آٹے کی قیمت میں اضافے پر لوگوں نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریبوں کے منہ سے نوالہ نہ چھینے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ روٹی بنیادی ضرورت ہے یہ بھی پہنچ سے باہر ہو گئی تو کیا مٹی کھائیں گے؟دوسری جانب چینی کی قیمت بھی بازار میں بڑھ گئی ہے،2 روپے اضافے کے ساتھ چینی 92 روپے کلو مل رہی ہے۔صرف یہی نہیں کچھ علاقوں میں تو 100روپے کلو بھی مل رہی ہے۔ خیال رہے ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا اور چینی کی قیمت 85 روپے32 پیسیسے بڑھ کر 87 روپے 84پیسے فی کلو ہو گئی تین ہفتوں کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 34 روپے مہنگا ہو گیا، آلو کی قیمت میں 2.02 روپے فی کلو اضافہ ہوا اور کی قیمت 62.27 روپیسے بڑھ کر 64 روپے 29 پیسے فی کلو ہو گئی۔ پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے مہنگی ہوئی، ایک ہفتہ میں دہی فی کلو 2 روپے مہنگا ہوا، دودھ ،چھوٹا گوشت اور چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 29 روپے 73 پیسے فی کلو سستی ہوئی، کیلے فی درجن 3 روپے، لہسن 2 روپے فی کلو سستا ہوا، ایل پی جی کا سلنڈر بھی 7 روپے سستا ہوا، دال مونگ، انڈے اور د ال ماش بھی سستی ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 23 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے گرانفروشی کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو مہنگائی پر قابو پانے کا حکم دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…