کوئٹہ(این این آئی) ڈیری فارمز مالکا ن نے کوئٹہ شہر میں دودھ کی قیمتوں کو 15سے 20 روپے تک بڑھانے کی تیاریاں کرلیں،یکم اگست سے دودھ کے ہول سیل نرخ بڑھا کر 112روپے مقرر کرنے کا فیصلہ، گھریلو صارفین کو 122 روپے کا فروخت کیا جائے گا، انتظامیہ کے ساتھ گھٹ جوڑ کر لیا گیا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیری فارم مالکان نے دودھ کے نرح 94روپے سے بڑھا کر 112روپے فی لیٹر کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں
اس حوالے سے ڈیری مارم مالکان نے انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں کی پشت پناہی بھی حاصل کرلی ہے کوئٹہ میں دودھ کا سرکاری نرخ 94 روپے ہے جبکہ گھریلو صارفین کو دودھ 100سے 110روپے فی لیٹر فروخت کیا جاتاہے جبکہ ڈیری فارم مالکان نے اب دودھ کی قیمت 112روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد گھریلو صارفین کو دودھ 122روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیری فارم مالکا ن کی جانب سے دودھ کے نرخ یکم اگست سے شروع ہونے والے مہینے سے بڑھا ئے جائیں گے۔ تاہم دکاندار اس فیصلے سے نا خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے ردعمل کا دکانداروں کو گرفتاریاں اور عوام کی ناراضی کی صورت سامنا کرنا پڑتا ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ممکنہ اضافے کا فوری نوٹس لیں اور مالکان کو سرکاری نرخ پر دودھ کی سپلائی ممکن بنائیں۔ ڈیری فارمز مالکا ن نے کوئٹہ شہر میں دودھ کی قیمتوں کو 15سے 20 روپے تک بڑھانے کی تیاریاں کرلیں،یکم اگست سے دودھ کے ہول سیل نرخ بڑھا کر 112روپے مقرر کرنے کا فیصلہ، گھریلو صارفین کو 122 روپے کا فروخت کیا جائے گا، انتظامیہ کے ساتھ گھٹ جوڑ کر لیا گیا۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈیری فارم مالکان نے دودھ کے نرح 94روپے سے بڑھا کر 112روپے فی لیٹر کرنے کی تیاریاں کرلی ہیں اس حوالے سے ڈیری مارم مالکان نے انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں کی پشت پناہی بھی حاصل کرلی ہے