پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت کا غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ 

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی مویشی منڈی کو قائم کرنے یا چلانے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی۔این سی او سی اعلامیہ کے مطابق منظور شدہ مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کی

عملداری کے لئے تمام انتظامیہ متحرک ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں قائم مویشی منڈیوں میں ہیلتھ گائیڈ لائنز کی خلا ف ورزیوں کی رپورٹس مل رہی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عوام کی صحت اور حفاظت اولین ترجیح ہے، حفظانِ صحت کے اْصولوں اور کرونا کے خلاف بنائی گئی حفاظتی تدابیر کو اپنانے سے ہی وَبا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔این سی او سی کے مطابق ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے وفاق، صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انتظامیہ کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائیگا ۔ این سی اوسی کے مطابق تمام صوبوں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی۔ این سی اوسی کے مطابق خلاف ورزیوں کی صورت میں جْرمانے اور مویشی منڈیوں کو بند کیا جا سکے گا، فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔این سی او سی کے مطابق اگر ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو وَبا پر قابو پانا مشکل ہو گا، مویشی منڈیوں میں اوقات کار کی پابندی ایک مخصوص تعداد کی انٹری اور ہیلتھ گائیڈ لائن پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔ این سی اوسی کے مطابق عید پر اجتماعات سے گریز کریں، عید پر تمام تفریخی مقامات مکمل بند رہیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ بازاروں اور عید پر تفریحی مقامات پر جانے سے گریز کریں۔این سی او سی کے مطابق انفرادی حفاظت اجتماعی صحت اور حفاظت کی ضمانت ہے، ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناتے، عوام کے تعاون سے ہی کرونا پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…