پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

اسٹیٹ بینک کی اسکیم کے تحت اب تک 12 لاکھ، 14 ہزار، 619 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کورونا وائرس کی وبا کے دوران روزگار کے تحفظ کیلئے اسٹیٹ بینک کی اسکیم کے تحت اب تک 12 لاکھ، 14 ہزار، 619 ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرکے باعث پیدا ہونے والی معاشی مشکلات اور بے روزگاری روکنے کے لیے

یہ اسکیم متعارف کرائی ہے۔ اسکیم کے تحت کاروباری ادارے مستقل، کنٹریکٹ اور دہاڑی دار سمیت ہر قسم کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سستے قرضے حاصل کر سکتے ہیں۔اسکیم کے تحت اپریل 2020 سے جون 2020 کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے والے ادارے ملازمین کی تین ماہ کی تنخواہوں کے لیے 5 فیصد شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ فعال ٹیکس گزاروں کی فہرست میں شامل ادارے 4 فیصد کی شرح پر قرضہ لے سکیں گے۔اسکیم میں ان چھوٹے کاروباری اداروں کو ترجیح دی جا رہی ہے جن کاروباری اداروں کی تین ماہ کی اجرتوں اور تنخواہوں کا خرچ 20 کروڑ روپے تک ہے، وہ اس پوری رقم کی فنانسنگ حاصل کر سکیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق تین جولائی تک اس اسکیم کے تحت 2684 کاروباری اداروں اورکمپنیوں نے 14 لاکھ، 35 ہزار، 797 ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے ایک کھرب 49 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد کے قرضہ کیلئے درخواستیں دائر کیں۔اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ان میں سے 1980 اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے ایک کھرب، 23 ارب 56 کروڑ، 50 لاکھ روپے تک کے قرضہ درخواستوں کی منظوری دی اور یوں 10 لاکھ، 44 ہزار ملازمین کے روزگار کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…