پشاور (آن لائن)کرونا مریضوں کے قوت مدافعت میں اضافہ کے لئے تجویز کئے جانے والے پھل اور خشک میو ہ جات کی قیمتوں میں 5سے 45فیصد تک کا اضافہ ہو گیا ہے گرمی کے موسم میں ڈرائی فروٹ کی دکانوں پر رش لگ گیا ہے طبی ماہرین کے مطابق کرونا مرض سے لڑنے کے لئے آڑو ، خوبانی ، آلو بخارہ ، جبکہ خشک میوہ جات میں اخروٹ کی گری ، بادام ، کاجو نہایت مفید ثابت ہوا ہے ۔ آڑو کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے آڑو ڈھائی سو روپے فی کلو تک
فروخت ہو رہا ہے ۔ آلو بخارہ کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا طلب میں اضافہ کے باعث تاجروں نے قیمتوں میں خود ساختہ طور پر اضافہ کردیا ہے کاجو ، اخروٹ کی گری ، بادام ، مارکیٹ قیمت میں اضافہ ہوا ہے اسٹریلین بادام مارکیٹ سے غائب ہو گیا ہے ۔ شہد کے استعمال میں بھی اضافہ ہو رہاہے ۔ خشک میوہ جات زیادہ تر سردیوں میں فروخت ہوتے ہیں تاہم کرونا وائرس کے لئے تجویز کے باعث اخروٹ کی گری ، بادام اور کاجو کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔