ایمریٹس کا کراچی، لاہور، اسلام آباد کے بعد ایک اور شہر سے شیڈولڈ پروازیں شروع کرنے کا اعلان

20  جون‬‮  2020

کراچی(این این آئی)ایمریٹس اگلے ہفتے 24 جون سے سیالکوٹ سے شیڈولڈ پروازیں شروع کر رہا ہے ۔ ایئرلائن اس وقت پاکستان کے چار شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ سے پروازیں آپریٹ کررہی ہے۔ ایمریٹس تمام روٹس پر اپنے جدید بوئنگ 777-300ER جہاز کے ذریعے سفری خدمات فراہم کرے گا جس میں دونوں اکانومی اور بزنس کلاس سروسز شامل ہیں۔ دبئی سے صارفین ایمریٹس کے موجودہ نیٹ ورک

میں شامل 40 مقامات کا سفر کر سکتے ہیں ۔ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازوں پر ایئرلائن صرف کارگو لائے گی۔ سیالکوٹ کے علاوہ ایمریٹس نے مزید 9 شہروں کے لئے بھی شیڈولڈ سفری خدمات کا اعلان کیا ہے جن میں کولمبو (20 جون)، استنبول (25 جون)، آک لینڈ، بیروت، برسلز، ہنوئی اور ہو چی منہ سٹی (1 جولائی) اور بارسلونا و واشنگٹن ڈی سی سے 15 جولائی سے پروازوں کا آغاز ہوگا۔ ایمریٹس کے وائس پریذیڈنٹ پاکستان محمد سرحان نے کہا، “پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے حکام کے تعاون اور اشتراک کی بدولت ایمریٹس ان افراد کے لئے رواں اور محفوظ سفر کی سہولت فراہم کررہا ہے جنہیں سفر کی سہولت درکار ہو۔ آنے والے ہفتوں میں پروازوں کے لئے مزید مقامات کے اضافے کی توقع ہے۔ ہم بتدریج باقاعدہ سفری خدمات فراہم کرنے کی جانب لوٹ رہے ہیں اور ہمارے لئے اپنے صارفین، اپنے کریو اور اپنے لوگوں کی صحت و حفاظت ہمیشہ اولین ترجیح رہے گی۔ایمریٹس جولائی سے ان شہروں کے لئے پروازوں میں اضافہ کرے گا جن میں لندن ہتھرو، مانچسٹر، فرینکفرٹ، پیرس، زیورخ، میڈرڈ، ایمسٹرڈیم، کوپن ہیگن، ڈبلن، نیویارک جے ایف کے، ٹورنٹو، کوالا لمپور، سنگاپور اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔صارفین مشرق وسطیٰ، ایشیاء پیسفک اور یورپ یا امریکاز میں مختلف مقامات کے درمیان براستہ دبئی سفر سے ان ممالک کے لئے پرواز بک کرواسکتے ہیںجہاں وہ سفری و داخلی شرائط پر پورا اترتے ہوں۔

پروازوں کی بکنگ آن لائن ایمریٹس ڈاٹ کام یا سفری ایجنٹس کے ذریعے سرانجام دی جاسکتی ہے۔ صارفین ایمریٹس کی پروازوں اور موجودہ خدمات سے متعلق مزید معلومات کے لئے اس لنک (www.emirates.com/wherewefly) پر وزٹ کریں۔ایمریٹس نے سفر کے ہر مرحلے میں جامع اقدامات پر عمل درآمدد کیا ہے تاکہ زمین اور فضا میں اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔ اس سلسلے میں تمام مسافروں کو خیر سگالی کے طور پر حفظان صحت پر مبنی کٹس فراہم کی جائیں گیں جن میں دستانے، ماسک، ہینڈ سینی ٹائزر اور اینٹی بیکٹیریل وائپس موجود ہیں۔ ان اقدامات اور ہر پرواز پر دستیاب سفری خدمات سے متعلق مزید معلومات کے لئے اس لنک (www.emirates.com/yoursafety) پر کلک کریں۔مسافروں کو یاد دہانی کر وائی جاتی ہے کہ سفری رکاوٹیں بدستور موجود ہیں اور مسافروں کو سفر کی اجازت انکے مطلوبہ ممالک میں رائج داخلے کی شرائط پر پورے اترنے منسلک ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…