لاہور (آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک بار پھر شہریوں کو فراڈ کالز سے ہوشیاررہنے کی ہدایت کی ہے۔ سٹیٹ بینک کے ترجمان نے اپنے ٹویٹ اورمنسلکہ وڈیو میں شہریوںسے کہا ہے کہ وہ ٹیلی فون یا موبائل کالز پر اپنے ذاتی، بینک،
اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈز بارے معلومات کسی کو بھی فراہم نہ کریں۔ ترجمان نے کہاکہ شہری اس اس ضمن میں سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہیلپ لائن 021111727273 یا ای میل [email protected] پر اس طرح کی کالزکی تفصیلات فوری طور پر رپورٹ کریں۔