پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

چینی کی قیمت تاحال کم نہ ہوسکی ،مختلف اقسام کے چاولوں کی قیمت میں10تا15روپے کلو کا اضافہ کردیاگیا

datetime 15  جون‬‮  2020

کراچی(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر چینی کی قیمت تو کم نہ ہوسکی تاہم بجٹ کے فوری بعد رائس ملز مالکان نے مختلف اقسام کے چاولوں کی قیمت میں10تا15روپے کلو کا اضافہ کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے شوگر ملز مالکان کو فوری چینی کی قیمت کم کرکے 70روپے کلو کرنے کی ہدایت دی تھی، تاہم3روز گزر جانے کے باوجود بھی چینی کی قیمت 85 روپے کلو سے کم نہ ہوسکی اور ملک بھر میں چینی کہیں بھی70روپے کلو میں فروخت نہیں ہورہی۔دوسری جانب بجٹ کے فوری بعد رائس ملز مالکان نے مختلف اقسام کے چاولوں کی قیمت میں10تا15روپے کلو کا اضافہ کردیا ہے جس نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گرادیا ہے ،روزمرہ کے کھانے پینے کی اشیا میں آٹے اور چاول کی کھپت انتہائی زیادہ ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ٹوٹا چاول کی قیمت بڑھ کر120روپے اور باسمتی چاول کی قیمت بڑھکر150تا150روپے کلو کردی گئی ہے ،اسی طرح داغی،سپر کرنل اور دیگر چاول کی قیمتوں میں بھی10تا15روپے کلو کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ہول سیل اور ریٹیل سطح پر چاولوں کی قیمت میں10روپے کا فرق بتایا جاتا ہے ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چاول کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں ،تاہم اب ہول سیل سے دکانداروں کو چاول مہنگا مل رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…