ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

تاجروں اور صنعتکاروں نے لاک ڈائون کو برقراررکھنے کے فیصلہ کی مخالفت کردی

datetime 3  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی )خیبر پختونخواکے تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈائون کو برقراررکھنے کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈائون کو متفقہ SOPs کے تحت فوری طور پر ختم کیا جائے ۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے اعلان کردہ 100 ارب روپے کے تحت بزنس کمیونٹی کو ری فنڈز کی رقم بلا امتیاز اور بلا تفریق ادائیگیوں کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی و صوبائی حکومتیں کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ تاجروں اور صنعتکاروں کے تمام ٹیکسز آئندہ ایک سال کے لئے معاف کئے جائیں۔ گندم کی پنجاب سے سپلائی کی پابندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اسے فوری طور پر ختم کیا جائے اور وفاقی و صوبائی حکومتیں گندم کی خیبر پختونخوا کو ترسیل یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کرے ۔ سرکاری عمارات کا کرایہ معاف کیا جائے جبکہ نجی عمارتوں کا کرایہ کاروباری کرایہ داروں کیلئے حکومت ادا کرے۔ گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود انورپرویز نے صنعتکاروں ‘ ایکسپورٹرز ‘ تاجر رہنمائوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈائون کوئی حل نہیں جب کورونا کامقابلہ کرنا ہے توہ ایس او پیز پر عمل کرنے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہی تاجر برادری کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کم اور مختصر وقت میں بازاروں میں زیادہ ہجوم اور رش ہوجاتا ہے اس لئے حکومت اپنے لاک ڈائون کے فیصلے پر نظرثانی کرکے 24 گھنٹے بازاروں کو کھلنے کا حکم جاری کرے تاکہ رش کم ہو ۔ پریس کانفرنس کے دوران سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین ‘ نائب صدر عبدالجلیل ‘ سابق صدر ایف پی سی سی آئی غضنفر بلور ‘ سرحد چیمبر کے سابق صدور ریاض ارشد ‘حاجی محمد افضل ‘ فیض محمد فیضی ‘ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین آفتاب اقبال ‘ جنید الطاف ‘ احسان اللہ ‘ مجیب الرحمان ‘ الطاف بیگ ‘ نثاراللہ خان ‘ شمس آفریدی اورمحمد شفیق آفریدی ‘مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صدر مہر الٰہی ‘ محمد انیس اشرف اور دیگر تاجر رہنما ‘ صنعتکاروں ‘ ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کافی تعداد میں موجود تھے ۔ سرحد چیمبر کے صدر انجینئر مقصود انورپرویز نے کہاکہ

دنیا بھر جس میں انڈیا ‘ امریکہ اور یورپین ممالک شامل ہیں جہاں پر کورونا سے زیادہ تر افراد کی اموات اور متاثر ہوئے ہیںمگر وہ لاک ڈائون کے خاتمے کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ 5 دن نہیں 7 دن کاروبار کھولنے کا اعلان کیا جائے اور 24 گھنٹے کام کرنے دیا جائے کیونکہ جتنا کم وقت دیا جائے گا ہر جگہ رش ہوگی اور کورونا کا تیزی سے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ حج عمرے کے

لئے لوگوں سے پیسے لیکر ایئر لائنز کو دیئے گئے ہیں ان پیسوں کی واپسی حج و عمرہ زائرین کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر غضنفر بلور نے کہاکہ پنجاب سے گندم کی ترسیل پر دفعہ 144 لگانا قابل مذمت اقدام ہے جس کی وجہ سے 70 لاکھ خاندان متاثر ہوں گے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت پنجاب سے خیبر پختونخوا کو گندم کی

ترسیل پر فوری طور پر پابندی ختم کرنے کے احکامات جاری کرے اورصوبہ کو گندم کی بروقت اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ آٹے کا بحران پیدا ہونے سے بچا جاسکے۔ غضنفر بلور نے کہاکہ حکومت صرف 50 لاکھ روپے تک ری فنڈز جاری کر رہی ہے جبکہ گذشتہ 6 سالوں سے بزنس کمیونٹی کو ری فنڈز کے بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جو کہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ

حکومت پسند و ناپسند کی پالیسی ختم کرکے یکساں طور پر تمام بزنس کمیونٹی کو ٹیکس ری فنڈز بغیر کسی تاخیر کے ادائیگی کو یقینی بنائے جو کہ کاروباری حضرات کا حق ہے اس میں اقرباء پروری نہ کی جائے ۔ سرحد چیمبر کے سابق صدر حاجی محمد افضل نے حکومت سے تمام صوبائی ٹیکسوں میں چھوٹ دینے کے ساتھ ساتھ سات دن اور 24 گھنٹے کاروبار کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ

صوبائی حکومت اپنے فیصلوں اور وعدوں کی پاسداری کرتے ہوئے کورونا لاک ڈائون سے متاثرہ تاجروں کو ریلیف و مراعات دے۔ سرحد چیمبر کے سابق صدر ریاض ارشد نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ روزگار کی فراہمی پر توجہ دیں اور آئندہ مالیاتی بجٹ سال 2020-21ء میں صنعتی ترقی اور نئی انڈسٹریز لگانے کے لئے خطیر رقم مختص کی جائے اور روزگار کی فراہمی کو اپنی ترجیحات میں

شامل کیا جائے۔ سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر شاہد حسین نے کہاکہ پاک افغان طورخم و چمن بارڈر سمیت غلام خان اور خرلاچی چیک پوسٹوں کو بھی 24 گھنٹے کے لئے کھولا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ چیک پوسٹوں کی وجہ سے باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سامان اگر افغانستان پہنچ بھی جائے تو کسی کام کا نہیں رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان باہمی

تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ کے کاروبار کے لئے احتیاطی ایس او پیز کو واضح کیا جائے۔ اس سے قبل سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر مقصود نے حکومت کے سامنے 48 نکات پر مشتمل مطالبات پیش کردیئے اور کہا کہ حکومت کا کاروباری طبقے کے مسائل کو حل کرے تاکہ معیشت بہتر ہوسکے۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختونخوا کے صدر مہر الٰہی ‘ سرحد چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر مجیب الرحمان ‘ سابق صدر فیض محمد فیضی ‘ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…