ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

نایاب لکڑبھگے کا علاج جاری

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے سے پکڑے جانے والے نایاب جنگلی لکڑ بگھے کا علاج جاری ہے ،اس کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ویٹرنری آفیسر چڑیا گھرڈاکٹر عبدالقادر نے بتایا کہ زخمی لکڑبگھے کی آگے والی ٹانگوں پر زخم ہیں جن کاعلاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پکڑے گئے اس نایاب جنگلی کی حالت خطرے سے باہر ہے، اسے چڑیا گھر میں ہی آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور اسے صحت یاب ہونے میں

دو ہفتے لگیں گے۔ ویٹرنری آفیسر چڑیا گھر کے مطابق جانور کی عمر 2 سے 3سال کے درمیان ہے اور عموماً ان کی عمر 15 سے 20 سال ہوتی ہے  جب کہ یہ کسی کے ہاتھ آنے کی بجائے مرنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نایاب جنگلی جانورکو روزانہ ایک کلو گرام گوشت دیا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو کہ اس بات کا فیصلہ کریگی کہ آیا لکڑ بھگے کو صحتیاب ہونے کے بعد پھر جنگل میں چھوڑا جائے یا اسے چڑیا گھر میں ہی رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…