اسلام آباد (آن لائن)نیپرا بجلی مہنگی کرنے کی درخواستوں پرسماعت آج (بدھ) کوکرے گا۔حکومت نے بجلی صارفین پر 162 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے ، نیپرا ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں کی دو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں نیپرا میں
درخواستیں دائرکی گئیں، رواں مالی سال کی دوسری اور تیسری سہہ ماہی کے بقایاجات کی درخواستوں پر غور ہوگا ،اکتوبر تادسمبر اور جنوری تا مارچ کے بقایاجات کی مد میں درخواستیں دائر کی گئیں، درخواست کی منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے سے زائد اضافے کاامکان ہے۔