ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ڈالر چھلانگیں مارنے لگا، چند ہی گھنٹوں کے دوران قیمت میں نمایاں اضافہ

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن ) ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد ڈالر مستحکم ہوتا چلا جا رہا ہے۔ منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے 58 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اس سے گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 98 پیسے اضافہ ہواتھا۔جس کے بعد ڈالر کی قیمت 164 روپے 8 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہیں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اضافہ ہوا۔ گزشتہ ماہ کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر پاکستان کرنسی کے مقابلے میں ایک روپے 12 پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 12 پیسے مہنگا ہوکر 163 روپے 10 پیسے کا ہوگیا ہے۔فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مرکزی بینک کی جانب سے بیرونی قرضوں کی مد میں حالیہ ادائیگیوں کے بعد پاکستانی کرنسی پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز وقفہ وقفہ سے ڈالر کی انٹربنک قیمت میں اضافہ ہوتا رہا۔ اس طرح ڈالر کی انٹربنک قیمت میں مجموعی طور پر 80 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس اضافے کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت 163 روپے 10 پیسے سے بڑھ کر 163 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔تاہم ڈالر کی قیمت اضافے کا یہ سلسلہ ابھی بھی جاری ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت میں مزید 1 روپے 50 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دوسری جانب ایشین سٹاک مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا۔جس کی وجہ دنیا کے کئی ملکوں میں لاک ڈائون کم کرنے کا رجحان ہے۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس پیر کو 184.50 پوائنٹ (0.84 فیصد) بڑھ کر 22062.39 پوائنٹ پر بند ہوا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…