جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

موسمیاتی خطرات کے پیش نظر عالمی بینک پاکستان کو کتنےملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ؟

datetime 2  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)موسمیاتی خطرات کے پیش نظر عالمی بینک پاکستان کو 188 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں عالمی بینک سے امداد کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کیے گئے، معاہدے کے تحت عالمی بینک پاکستان کو188ملین ڈالر کی امداد فراہم کریگا۔وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق عالمی بینک موسمیاتی خطرات اور ماحولیاتی بحالی کیلئے

امداد دے گایہ امدادی رقم موسمی پیشگوئیوں کے نظام کوبہتر اورقابل اعتباربنانے کیلئے خرچ ہوگی اس کے علاوہ عالمی بینک کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کیلئے 50 کروڑ ڈالرکی منظوری دے چکا ہے،فنڈزکی منظوری عالمی بینک کے بورڈنے دی۔یہ فنڈز صحت، تعلیم،خواتین کومعاشی مواقع کی فراہمی،کمزورطبقے کی مددکیلئے ہوں گے اور رقم کوروناکے منفی اثرات کو محدود رکھنے کیلئے بھی استعمال ہوگی۔اس سے قبل عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر کی منظوری دی گئی تھی، یہ اضافی رقم داسو ہائیڈر و منصوبے کے فیزون کیلئے دی گئی، عالمی بینک نے یہ رقم کم قیمت رینیوایبل توانائی کی پیداوارکیلئے فراہم کی ہے، داسو منصوبے کی پیداواری صلاحیت تینتالیس سوبیس میگاواٹ ہے، داسو منصوبے سے بجلی کی پیداواری لاگت تین سینٹ فی یونٹ ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…