لاہور،کراچی (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں مزید 600 روپے فی تولہ اضافہ کردیا گیا۔ اس اضافے کے بعد صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 97600 روپے فی تولہ جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 89191 روپے فی تولہ کی سطح پر دیکھنے میں آئی ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے عید کی تعطیلات کے باعث 2 روز پر مشتمل ہفتے
کے دوران تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 94 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عید کی چھٹیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 2 دن کاروبار ہوا، 2 دنوں میں 100 انڈیکس 94 پوائنٹس اضافے سے 33 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ ہفتے کے 2 دنوں میں اسٹاک ایکسچینج میں 17 ارب مالیت کے 42 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13 ارب سے بڑھ کر 6 ہزار 848 ارب روپے ہوگئی۔