رحیم یار خان (این این آئی) ضلع رحیم یار خان میں ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث ٹڈی دل نے تباہی مچادی ہے۔ٹڈی دل کے حملے کے باعث کپاس کی فصل تباہ ہو گئی، باغات، درختوں اور گنے کی فصل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچاکسان رہنماؤں کے مطابق رحیم یار خان اور اس کے گرد و نواح میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی ہے۔کسانوں نے ڈیڑھ ماہ قبل ٹڈیوں کے انڈوں کے خاتمے کا
مطالبہ کیا تھا مگرضلعی انتظامیہ نے کسی قسم کے بھی اقدامات نہیں کیے جس کے باعث کپاس کی فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔کسان رہنماؤں نے کہا کہ ٹڈی دل کے حملے کے باعث باغات، گھاس، سبزیاں، گنے کی فصل کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔اے سی کوآرڈینیشن ریاست علی نے دعویٰ کیا کہ ٹڈی دل کے حملہ آور علاقوں میں اسپرے کرایا جا رہا ہے اور ٹڈی دل کو تلف کیا جا رہا ہے۔