اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کورونا سے دنیا کنگال ، چند ارب پتی مزید امیر ہو گئے

datetime 26  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)کورونا نے دنیا بھر میں حکومتوں اور عوام کو کنگال کردیا ہے مگر دنیا کے چند امیر ترین افراد کی دولت مزید بڑھ گئی۔بزنس جریدے فوربز کے مطابق بے روزگاری، معاشی تنگی اور آلام و پریشانی کے دور میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں مزید اضافہ شیئرز کی قیمتوں کے بدولت ہے۔ٹیکنالوجی کمپنیوں کے شیئرز نے اسٹاک کی بدترین حالت میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کی۔

گزشتہ دو ماہ میں ڈالر کی کھیپ لگانے والوں میں پہلا نام فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ کا ہے۔وہ امیر ترین افراد کی فہرست میں ساتویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔بلوم برگ کی فہرست کے مطابق زکربرگ تیسرے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔فیس بک کے شیئرز کی قیمتوں میں 60  فیصد اضافہ ہوا، جس سے زکر برگ کی دولت 86 ارب 50 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دنیا کے امیر ترین آدمی ای کامرس کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس کا دولت بڑھانے والوں میں دوسرا نمبر ہے۔رواں برس 23 مارچ سے اب تک وہ مزید 30 ارب ڈالر کما کر مجموعی دولت 147 ارب ڈالر تک پہنچا چکے ہیں۔چینی کمپنی علی بابا کے بانی کی دولت تقریباً 18 ارب ڈالر بڑھ گئی اور اب وہ چین کے تیسرے امیر ترین شخص ہیں۔بھارتی صنعت کار اپریل میں اس وقت ایشیا کے امیر ترین شخص بن گئے جب فیس بک نے ان کی ٹیلی کام کمپنی میں 5 ارب 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔کمپنی ایک ماہ سے کم عرصے میں دس ارب سے زائد کا منافع کماچکی اور امبانی کی دولت 20 ارب سے بڑھ کر 52 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث لاک ڈاؤن اور معاشی سرگرمیاں رک جانے کے باوجود بانی فیس بک مارک زکربرگ نے 2 ماہ کے دوران دولت میں 30 ارب ڈالرز (48 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) سے زیادہ کا اضافہ کرلیا ہے۔بلومبرگ انڈیکس کے مطابق

اس اضافے کے بعد مارک زکربرگ دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں اور وہ اب 87.7 ارب ڈالرز کے مالک بن چکے ہیں اور اب جیف بیزوز اور بل گیٹس ہی ان سے آگے ہیں۔17 مارچ کو جب امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوا تھا تو مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 57.5 ارب ڈالرز تھی۔کیلیفورنیا میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اب بھی بندشیں ختم نہیں ہوئیں

اور دنیا بھر میں کروڑوں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں مگر فیس بک کے بانی کی دولت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔مارک زکربرگ کے اثاثوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ کمپنی کی معاشی نشوونما میں اضافہ ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے نتائج 29 اپریل کو جاری کیے گئے تھے اور وہ توقعات سے زیادہ بہتر تھے۔ آمدنی اور روزانہ متحرک صارفین کے حوالے سے فیس بک نے معاشی ماہرین کی توقعات سے

زیادہ بہتر کام کیا۔اس سہ ماہی کے دوران 17.74 ارب ڈالرز آمدنی اور 1.74 ارب صارفین فیس بک کی جانب متوجہ ہوئے جبکہ اس کی تمام ایپس کے ماہانہ صارفین پہلی بار 3 ارب تک پہن گئے۔ ان نتائج کے بعد فیس بک کے حصص کی مالیت میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔مگر فیس بک کا کہنا تھا کہ اشتہارات کی طلب میں نمایاں کمی 2020 کی پہلی سہ ماہی کے آخری 3 ہفتوں میں دیکھنے میں آئی اور دوسری سہ ماہی میں اس کے

اثرات سامنے آسکتے ہیں۔گزشتہ 2 ماہ کے دوران فیس بک نے اپنی ایپس میں ای کامرس اور ویڈیو چیٹنگ کے حوالے سے متعدد اضافے کیے، حال ہی میں میسنجر رومز کا فیچر متعارف کرایا گیا جس کی بدولت 50 افراد بیک وقت چیٹ کرسکتے ہیں۔اسی طرح رواں ہفتے شاپس کے نام سے ای کامرس فیچر پیش کیا گیا جو چھوٹے کاروبار کو آن لائن کام کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…