لاہور( این این آئی ) آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی بندش نے 25لاکھ لوگوںکو بیروزگار کردیاہے اور انہیں کہیں سے کوئی امداد نہیں ملی، حالات مخدوش ہیںملک بھر کی ٹرانسپورٹ کو کھولا جائے تاکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو مل سکے ۔ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما غیاث عبد اللہ پراچہ نے کہا کہ
مارکیٹیں کھول کر ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے ،ٹرانسپورٹ بند رہی تو لوگ عید پر گھر کیسے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو کا تیس فیصد پٹرولیم مصنوعات سے آتا ہے اس لئے فوری فیصلہ کیا جائے ،گیس اور تیل کی کمپنیاں اربوں روپے کا نقصان کر رہی ہیں، ٹرانسپورٹ کھلنے سے یہ کمپنیاں بحال ہو جائیں ،پٹرول پمپساور سی این جی اسٹیشنوں کا کاروبار چل پڑے گا۔