کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان آئندہ دوماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان آج(جمعہ)کرے گا۔ شرح سود میں مزید ایک فیصد کی کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے بچائو کے لیے مرکزی بینک مارچ سے اب تک شرح سود میں 4.25 فی صد کی کمی کرکے اسے 9 فیصد پر لاچکا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں مزید 1 فیصد کی کمی کریگا۔ پاکستان بزنس کونسل نے
شرح سود میں 2فی صد کمی کا مطالبہ کیا ہے،پاکستان بزنس کونسل کے مطابق کورونا کے باعث معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شرح سود میں واضح کمی سے گرتی معیشت کو سہارا ملے گا۔ شرح سود میں حالیہ کی گئی کمی سے ملک کے قرضوں پر 14 سو ارب روپے تک کا بوجھ کم ہوگیا ہے، ایک فی صد کی متوقع کمی سے ملکی قرضوں کے بوجھ میں مزید 330ارب روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔