اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

ملکی مجموعی قرضوں کی مالیت 34 ہزار 135 ارب روپے تک پہنچ گئی ، تیسری سہ ماہی کے دوران حکومتی مجموعی قرضوں میں کتنا مزید اضافہ ہوا ؟  اسٹیٹ بینک نے اعدادو شمارے جاری کر دیئے

datetime 14  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران حکومت نے 2349 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے جن کے بعد مارچ 2020 کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں کی مالیت 34 ہزار 135 ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جون 2019 کے اختتام تک مجموعی قرضوں کی مالیت 31 ہزار 786 ارب روپے تھی،

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران مقامی قرضوں کی مالیت میں ایک ہزار 746 ارب روپے اور غیرملکی قرضوں میں 603 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا مارچ تیسری سہ ماہی کے دوران حکومت کے مجموعی قرضوں میں 1466 ارب روپے کا اضافہ ہوا، حکومت نے تین ماہ میں 1466 ارب روپے کے قرضے لیے، اور مارچ 2020 کے اختتام پر مجموعی قرضوں کی مالیت 34 ہزار 135 ارب روپے تک پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے مقامی قرضے 3 ماہ میں 800 ارب روپے بڑھ گئے، مقامی قرضوں کی مالیت مارچ 2020 کے اختتام تک 22 ہزار 477 ارب روپے تک پہنچ گئی۔3 ماہ میں غیرملکی قرضوں کی مالیت میں 725 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور غیرملکی قرضوں کی مالیت 11 ہزار 658 ارب روپے تک پہنچ گئی۔حکومت نے جنوری تا مارچ مارکیٹ ٹریژری بلز کے ذریعے 672 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے، مارکیٹ ٹریژری بلز کے ذریعے حاصل کردہ قرضوں کی مالیت مارچ 2020 کے اختتام تک 5 ہزار 486 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…