کراچی (این این آئی)واں مالی سال کے پہلے نو ماہ(جولائی تا مارچ)کے دوران حکومت نے 2349 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے جس کے بعد مارچ 2020کے اختتام پر حکومت کے مجموعی قرضوں کی مالیت 34ہزار 135ارب روپے کی سطح تک پہنچ گئی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2019 کے اختتام تک مجموعی قرضوں کی مالیت 31 ہزار 786 ارب روپے تھی ۔
رواں مالی سال مقامی قرضوں کی مالیت میں ایک ہزار 746 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔اس دوران غیرملکی قرضوں میں 603 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔جنوری تا مارچ حکومت کے مجموعی قرضوں میں 1466 ارب کا اضافہ ہوا۔ حکومت نے 3 ماہ میں 1466 ارب کے قرضے لیے ۔حکومت کے مقامی قرضے 3 ماہ میں 800 ارب روپے بڑھ گئے ۔مقامی قرضوں کی مالیت مارچ 2020 کے اختتام تک 22 ہزار 477 ارب روپے تک پہنچ گئی ۔تین ماہ میں غیرملکی قرضوں کی مالیت میں 725 ارب روپے کا اضافہ ہوا،غیرملکی قرضوں کی مالیت 11 ہزار 658 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے ۔حکومت نے جنوری تا مارچ مارکیٹ ٹریژری بلز کے ذریعے 672 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے ۔