اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پی آئی اے کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ، ایک سال میں کتنے بلین روپے قرضوں کی ادائیگی بھی کر دی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 13  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے گزشتہ سال قرضوں کی مد میں 19بلین کی ادائیگی نے سب کو حیران کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ، حکومتی بیل آؤٹ پیکیجز اور کمرشل قرضوں کے سہارے اڑان بھرنے والی قومی ایئرلائنز نے اس بار تو حیرت انگیز کام کردیا۔ گزشتہ سال حیران کن طور پر اپنے قرضوں میں سے 19 بلین روپے ادا کردیئے۔اسٹیٹ بینک نے اعداد وشمار جاری کردیئے

۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مارچ 2020 کے اختتام پر پی آئی اے کا مقامی (ڈومیسٹک ) قرض19.2 بلین روپے کی کمی سے 137.7 بلین روپے ہوگیا۔ مارچ 2019 میں مقامی قرضوں کا حجم 156.9 بلین روپے تھا۔پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان نے نجی ٹی وی چینل ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے قرض اور لائبلیٹیز کی مد میں ماہانہ 5 بلین روپے ادا کرتی ہے (لائبلیٹیز جون 2019 کے اختتام پر 400 بلین روپے تھیں۔) تاہم قرضوں کی ادائیگی سے نمایاں فرق نہیں پڑرہا اس کی وجہ یہ ہے کہ قومی ایئرلائن قرض کو ری اسٹرکچر اور رول اوور کرالیتی ہے اور بعض اوقات پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے بینکوں سے نئے قرض بھی لیے جاتے ہیں۔ بہرحال پچھلے کئی سال سے خسارے میں چلنے کے باوجود قومی فضائی کمپنی اپنے ذمے واجب الادا قرضوں کا حجم کم کرنے میں کامیاب ضرور ہوئی ہے۔ تاہم قرضوں کی ادائیگی سے نمایاں فرق نہیں پڑرہا اس کی وجہ یہ ہے کہ قومی ایئرلائن قرض کو ری اسٹرکچر اور رول اوور کرالیتی ہے اور بعض اوقات پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے بینکوں سے نئے قرض بھی لیے جاتے ہیں۔ بہرحال پچھلے کئی سال سے خسارے میں چلنے کے باوجود قومی فضائی کمپنی اپنے ذمے واجب الادا قرضوں کا حجم کم کرنے میں کامیاب ضرور ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…