اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

کرونا کے باعث آن لائن ٹیکسی سروس اوبرنے کتنے ہزار ملازموں کو نکال دیا جوکارکنان کرونا سے متاثر ہوئے انہیں صرف کتنے دن کی تنخواہ دی جائے گی؟ 

datetime 9  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی )کرونا وائرس کے معیشت پر تباہ کن اثرات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کا تازہ ترین نشانہ اب لوگوں کو سفر کی سہولت مہیا کرنے والی آن لائن کمپنی اوبر بنی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اوبر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ اپنے 3700 کل وقتی ملازموں کو برطرف کر رہا ہے جو اس کی کمپنی کی کل تعداد کے 14 فی صد کے مساوی ہے۔

اوبر کا کہنا تھا کہ ملازمتیں ختم کرنے پر اس لیے مجبور ہونا پڑا، کیونکہ لوگ کرونا انفکشن کے ڈر سے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے۔ اور جب وہ باہر نکلتے بھی ہیں تو حتی الوسع یہ کوشش کرتے ہیں کہ دوسرو ں سے کم سے کم ملیں اور کسی اور کی گاڑی میں سفر نہ کریں۔امریکہ اور دنیا کے اکثر ملکوں میں اوبر اور لفٹ دو ایسی آن لائن کمپنیاں ہیں جو لوگوں کو سفر کی سہولتیں فراہم کرتی ہیں۔یہ ٹیکسی کے متبادل سہولت ہے۔ ان کمپنیوں میں گاڑیاں رکھنے والے لوگ اپنا نام رجسڑ کراتے ہیں اور اپنی سہولت کے مطابق سواریاں اٹھاتے ہیں۔ کمپنی کے ایپ پر جا کر لوگ گاڑی کا آرڈر دیتے ہیں اور قرب و جوار میں موجود سواری اٹھانے کا خواہش مند گاڑی والا آرڈر قبول کر لیتا ہے۔ اس طرح سواری کو جلد گاڑی مل جاتی ہے اور گاڑی والے کو کچھ اضافی رقم حاصل ہو جاتی ہے۔سان فرانسسکو میں قائم اوبر کمپنی کو 3700 ملازم نکالنے سے 2 کروڑ ڈالر کی بچت ہوگی۔ کمپنی نے کہا کہ اس کے جو کارکن اور ڈرائیور کرونا سے متاثر ہوئے ہیں، ان کی مدد کے لیے 14 دن تک کی تنخواہ دی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…