ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کورونا وائرس پاکستان کی معیشت کی بحالی کیلئے سنہری موقع، بین الاقوامی تجارتی ماہرین نےبڑی خوشخبری سنا دی

datetime 6  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )بین الاقوامی تجارتی ماہرین نے کرونا وائرس کو پاکستان کی معیشت کی بحالی کے لئے سنہری موقع قرار دے دیا ہے۔ماہرین نے یہ بات ایچ آر لیجنڈ فورم کے تحت زوم ویڈیو کانفرنس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی پہلی آن لائن ورچول ریٹیل کانفرنس 2020 سے خطاب کے دوران کہی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کورونا وائرس بحران نے پاکستان میں آن لائن ٹریڈنگ اور ای کامرس کے لیے بہترین ماحول پیدا کیا ہے۔

بین الاقوامی ریٹیل کانفرنس میں پاکستان مڈل ایسٹ اور امریکہ کے 200 سے زائد ریٹیل پروفیشنل اور بزنس ایگزیکٹو نے شرکت کی۔ریٹیل کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد وکرونا وائرس سے پیدا ہونے والی بحران میں ریٹیل بزنس اور آپریشن میں نئے چیلنجز پر بحث کرنا تھا۔اس موقع پر پر چیزاپ شاپنگ سٹی کے ہیومن ریسورسز کے سربراہ محمد ریحان صدیقی نے کہا کی کورونا وائرس کی وبا ریٹیل ٹریڈرز شاپنگ کی دنیا میں گیم چینجر ثابت ہورہی ہے جس سے روزگار کے لاکھوں مواقع، ٹریڈنگ و ینچرز میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایکسلیریٹ کے چیف ایگزیکٹیو ظفر عزیز عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ وقت سخت مقابلے کا دور ہے۔اس میں ہمیں انسانی ذہانت کو استعمال کرکے اپنی زندگی کے گزارنے کے طور طریقوں میں تبدیلی لانا ہو گی۔قبل ازیں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ  پاکستان سمیت دنیا بھر کو اس وقت بدترین معاشی صورتحال کا سامنا ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں پاکستان کے پاس آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرنے کا بہترین موقع آگیا ہے، اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ اس وقت ایسا لگ تو رہا ہے کہ ہمارا پورا ملک ایک بحران کا شکار ہے۔لیکن اس بحران کے اندر اللہ نے پاکستان کے لئے راہ نجات بھی رکھی ہے۔

گزشتہ کچھ سالوں سے پاکستان کو معاشی طور پر عالمی طاقتوں نے جس طرح جکڑا ہوا تھا اور وہ اپنی مرضی کی ہر چیز پاکستان سے کروا رہے تھے۔اس سے نہ صرف پاکستان کی معیشت بلکہ پاکستان کی عوام اور کاروبار کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچ رہا تھا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان سے ہر وہ چیز کروائی جس کے براہ راست منفی اثرات اس ملک پر پڑھ سکتے تھے۔ اگر اسٹاک مارکیٹ میں اکائونٹ کھولنے جائیں تو آپ سے دادا تک کے زمانے کی تفصیلات مانگی جارہی تھی۔۔لیکن اب ان تمام معاملات میں ہمیں ڈھیل ملنا شروع ہوگئی ہے۔ایف اے ٹی ایف سے ہمیں پانچ ماہ کی توسیع ملی ہے جبکہ آئی ایم ایف نے بھی ریلیف دیا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…