اسٹیٹ بینک کے احکامات نظر انداز، بینکوں نے صارفین سے مارک اپ وصولی شروع کردی

25  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن)ملک بھر میں کرونا وائرس وباء کے پیش نظر لاک ڈائون کی وجہ سے جہاں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے وہاں بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے بجائے بے جا تنگ کیا جارہا ہے ۔مشکل ترین حالات کے باوجود بینکوں کی جانب سے مارک اپ میں چھوٹ دینے کے بجائے پہلی والی شرح سے ہی وصولی جاری ہے جبکہ ٹیلی کام کمپنی (نیاٹیل) کی جانب سے بلوں کی ادائیگی نہ کرنے والے صارفین کے کنکشن کاٹنا شروع کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وباء سے متعدد چیلنجز درپیش ہیں ۔ملک کو اس وقت شدید معاشی اور غربت جیسے مسائل کا سامنا ہے ،حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ ماہ گیس اور بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں عوام کو رعایت دیتے ہوئے صارفین کو بل کو اقساط میں ادائیگی کیلئے واضح احکامات جاری کئے تھے اس کے ساتھ ساتھ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح ہدایات جاری کی تھیں کہ بیکنگ صارفین کی مشکلات کے پیش نظر ملک بھر میں بین مارک اپ میں چھوٹ دیں لیکن اس کے عکس بینکوں نے سٹیٹ بینک کی ہدایت کو نظر انداز کرتے ہوئے صارفین سے پہلی والی شرح سے ہی وصولی شروع کر دی ہے جس سے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔دوسری جانب ٹیلی کام کمپنی نیا ٹیل نے صارفین کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، لاک ڈائون کی وجہ سے لوگ گھروں میں بند ہیں انکے پاس پیسے بھی ختم ہیں جبکہ کمپنی نے اپنی من مانیاں شروع کررکھی ہیں اور صارفین کی مشکلات کی پرواہ کئے بغیر بل ادا نہ کر پانے والے صارفین کے کنکشنز کا ٹنا شروع کر دیئے ہیں ۔جبکہ دفاتر بند ہونے سے صارفین دھکے کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔متاثر ہ صارفین نے اعلی حکام سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…