اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکٹریشن ، حجام ، مکینک ، پلمبر ، درزی سمیت دیگر دکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی ۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی حکومت نے لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے کل سے ہفتوں کے لاک ڈائون میں نرمی کی جائے گی ۔ جس میں ہنر مند اپنی دکانیں اور کاروبار کھول سکتے ہیں
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ درزی، پلمبر، الیکٹریشن، مکینک، ریڑھی لگانے والے اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اب سے اجازت ہوگی۔ اس کے علاوہ سیمنٹ پلانٹ، مائنز اور منرل، لانڈریز سروس، کیمکلز پلانٹ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرامز اور نرسریاںکھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔