پاکستان میں کرونا وائرس کےپھیلنے کے بعد جعل ساز گروہ سرگرم ہو گئے بینک صارفین سے کیسے ڈیٹا نکلوانے لگے ؟ اسٹیٹ بینک نے انتباہ جاری کر دیا

7  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ )ملک کا کوئی بینک صارفین سے سے انہیں کا پرسنل ڈیٹا سےمتعلق معلومات نہیں مانگ رہا ، خبردار اور ہوشیار رہیے ، اسٹیٹ بینک نے عوام کو انتباہ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد جعل ساز افراد کا گروہ سرگرم ہو گیا ہے جو خود سرکاری افسر یا پھر بینک کا عہدیدار بتا کر عوام سے ان کی معلومات اکٹھی کر رہے ہیں جس میں وہ تصدیق کیلئے اکائونٹس ، پے منٹ کارڈز اور پن کوڈز سمیت دیگر معلومات پوچھ رہے ہیں ۔ عوام خبردار رہے ایسا

کوئی بھی جعل ساز نمائندہ آپ کو فون پر بینک ڈیٹا مانگے تو ہر گز اپنی قیمتی معلومات ان کیساتھ شیئر نہ کریں ۔ اسٹیٹ بینک ، کمرشل بینک یا کوئی سرکاری ادارہ اکائونٹس سے متعلق معلومات جمع نہیں کر رہا اوربینک صارفین سے گزارش ہے کہ وہ اپنی معلومات ہرگز کسی کیساتھ شیئر نہ کریں ۔اسٹیٹ بنک نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ صارفین دھوکے باز عناصر سے ہوشیار رہیں اور ایسی کالز کی اطلاع اسٹیٹ بینک کی ہیلپ لائن یا بذریعہ ای میل اسٹیٹ بینک کو ارسال کی جائیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…