جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی آڑ میں حکومت عوام کے ساتھ پھر ہاتھ کر گئی، خاموشی کیساتھ نوٹیفکیشن بھی جاری

datetime 26  مارچ‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 26 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد پیٹرولم لیوی کی شرح میں 2روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی بڑھا کر 18روپے 59 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد

لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 8 روپے 44 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول پرعائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 17 روپے 16پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے علاوہ ازیں ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 9 روپے 56 پیست فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 15 روپے 49 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…