جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سٹاک ایکسچینج میں شدید ترین مندی ، ایک ہفتے میں 360 ارب روپے سے زائد کا نقصان

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)دنیا بھر کی طرح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی رواں کاروباری ہفتے مندی کا رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کے 360 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس اور تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی نے جہاں دنیا بھر کی اسٹاک ایکسچینج کا بھٹہ بٹھایا وہیں اس کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی پڑے۔9 سے 13 مارچ کے کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں مجموعی طور پر 2 ہزار 158 پوائنٹس

کی کمی دیکھی گئی اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 36 ہزار 60 کی سطح پر بند ہوا۔ ہفتے بھر میں مختلف کمپنیوں کے ایک ارب 32 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 63 ارب روپے سے زائد رہی اور سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 360 ارب روپے کا نقصان ہوا۔واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2 مرتبہ کریش ہوئی اور کاروباری سرگرمیوں کو کچھ وقت کے لیے معطل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…