منگل‬‮ ، 09 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، سرمایہ کاروں کو کھربوں کا نقصان

datetime 12  مارچ‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)عالمی دارہ صحت کی جانب سے کرونا کو عالمگیر وبا قرار دینے اور امریکہ کا یورپی ممالک سے سفری سہولیات ختم کرنے کے اعلان کے باعث دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کی طرح پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے گھبراہٹ میں حصص کی دھڑا دھڑ فروخت کے باعث مارکیٹ 4فیصد سے زائد گرنے کی وجہ سے رواں ہفتہ دوسری مرتبہ ٹریڈنگ معطل کرنی پڑی

تاہم رسک مینجمنٹ قوانین کے تحت45منٹ کے وقفے کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میں حصص مارکیٹ میں شدید مندی کے بادل چھائے رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 35956.69پوائنٹس کی سطح پر آگیا،مندی کے سبب سرمایہ کاروں کو2کھرب 22ارب3کروڑ31لاکھ روپے کا نقصان پہنچا اورمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر68کھرب 5ارب8کروڑ90لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی تھی جس کے تسلسل میں دوپہر 2 بجکر 12 منٹ پر مارکیٹ میں اچانک 13 سو سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 349 پوائنٹس پر آگیا، جس کے بعد کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روک دیا گیا۔اسٹاک ایکس چینج انتظامیہ کے مطابق نئے قوانین کے مطابق اگر کے ایس ای 30 انڈیکس 4 فیصد یا اس سے زائد گرے اور 5 منٹ تک یہ سلسلہ برقرار رہے تو کاروبار کو 45 منٹ کے لیے روک دیا جاتا ہے۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 323کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے صرف 42کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ اس کے مقابلے میں 271کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گر گئیں۔کے ایس ای30انڈیکس بھی936.44پوائنٹس کی کمی سے15992.37 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 816.70پوائنٹس کی کمی سے25310.97پوائنٹس پربندہوا.جمعرات کو23کروڑ6لاکھ98ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جوبدھ کے مقابلے میں 1کروڑ30لاکھ 64ہزار شیئرززائد ہے۔

قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے فلپ موریس کے حصص کی قیمت137.02روپے کے اضافے سے2098روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 124روپے اضافے سے1924روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے رفحان میظ کی قیمت 285.50روپے کمی سے6812.50 روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت111.84روپے کمی سے1687.39روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب،فوجی سیمنٹ،مییپل لیف،کے الیکٹرک،پایونیئر سیمنٹ، ٹی آر جی پاکستان،ڈی جی خان سیمنٹ، ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈزاورپایونیئر سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…