اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اب پاکستان میں سستی گاڑیاں بنیں گی، ملک میں حکومت نے گاڑیوں کے 11 پلانٹ لگانے کی اجازت دے دی، پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا امکان

datetime 11  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے بتایا گیا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے گاڑیوں کے مزید گیارہ پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہے جس سے ملک میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئے گی، گاڑیوں کی پیداوار کی شرح میں بتدریج بہتری آرہی ہے،

عوام کو نئے پلانٹس سے بہتر اور معیاری گاڑیاں حاصل ہوں گی اور پہلے سے موجود چند کمپنیوں کی اجارہ داری کا بھی خاتمہ ہوگا۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شیخ فیاض الدین کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران حکومت میں صرف ایک آٹو موبائل پلانٹ لگا ہے۔ ہم نے گیارہ پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہے اور اس سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئے گی۔ دسمبر 2019ء میں 9 فیصد اس شعبہ میں نمو میں اضافہ ہوا ہے۔ ہنڈا کی پیداوار میں 120 فیصد اور انڈس موٹر کی پیداوار میں 72 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو موبائل کا اچھا وقت آرہا ہے۔ ہنڈا سمیت صرف تین کمپنیوں کی اجارہ داری تھی اب یہ ختم ہو رہی ہے۔ اب لوگوں کو معیاری گاڑیاں ملیں گی۔ نفیسہ عنایت اللہ ملک کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ ملک نے بتایا کہ یونائیٹڈ موٹر،ایگل موٹر، کیا، ہنڈائی اور دیگر کئی کمپنیوں کو پلانٹ لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…