اسلام آباد (این این آئی)بجلی کی ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے آئندہ ہفتے ملک میں ہفتہ توانائی منانے کا اعلان کر دیا ۔نیپرا حکام کے مطابق اسلام آباد میں 24 تا 28 فروری ہونے والی سمینار میں بجلی کے شعبے کو منافع بخش بنانے کیلئے سفارشات تیار کی جائیں گی ۔نیپرا حکام نے بتایاکہ ہفتہ توانائی میں ہونے والے سمینارز میں ملکی
توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقعوں اور چیلنجز ہر غور کیا جائے گا ۔نیپرا حکام کے مطابق سمینار میں سی پیک کے تحت لگنے والے توانائی منصوبوں بجلی پیداوار ترسیل اور تقسیم کے نظام اور منفردیت پر غور کیا جائے گا ۔حکام کے مطابق سمینار میں وفاقی وزراء سفیروں ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔