کوئٹہ/اسلام آباد (این این آئی) ترکی کی مختلف کمپنیوں نے بلوچستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پربلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے گزشتہ روزاسلام آباد میں ترک صدر کے ہمراہ آنیوالے سرمایہ کارکمپنیوں کے
حکام سے ملاقاتیں کیں،ان ملاقاتوں میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے امکانات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، فرمان زرکون نے ان کمپنیوں کو بلوچستان آنے کی دعوت بھی دی،جنہوں نے جلد بلوچستان آنے خواہش کا اظہار کیا،اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مزید روابط قائم کئے جائیں گے۔