کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 417.76پوائنٹس کے اضافے سے39714.46پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ64.32فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ
کاری مالیت میں 93ارب13کروڑ9لاکھ وپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم پیرکی نسبت 10.64فی صدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو شدید مندی کے اثرات منگل کو بھی ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں دیکھنے میں آیاجس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس39084پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں ،میوچل فنڈز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی جس کے سبب مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگیا جس سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 39985پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کے اثرات غالب آگئے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 417.76پوائنٹس کے اضافے سے39714.46پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس198.31پوائنٹس کے اضافے سے18288.96پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 344.81پوائنٹس کے اضافے سے27865.15پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر342کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 220 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 109میں کمی اور13میں استحکام رہا ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں93ارب13کروڑ9لاکھ وپے کااضافہ ہوا
جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ بڑھ کر75کھرب 26ارب12کروڑ60لاکھ روپے ہوگیا۔منگل کو16کروڑ15لاکھ27ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت1کروڑ92لاکھ38ہزار شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 145روپے کے اضافے سے بڑھ کر6700روپے اورپاک ٹوبیکو کے حصص 107.71روپے کے
اضافے سے 2270.11روپے ہوگئی جب کہ صنوفی ایونٹس اوراٹلس ہنڈا کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب 39.55روپے اور19روپے کی کمی ہوئی جس سے صنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت630روپے اورہنڈا اٹلس کے حصص کی قیمت380روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،یونٹی فوڈز، ٹی آر جی پاک ،میپل لیف،پاک الیکٹران ،ورلڈٖ کال ٹیلی کام ، بینک آف پنجاب ،
ڈی جی خان سیمنٹ ،انٹر اسٹیل اورپی آئی اے سی کے شیئرز نمایاں رہے ۔تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت150روپے کی کمی سے 90450روپے ہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالرکی کمی سے1570ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور،
اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت150روپے کی کمی سے90450روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 129روپے کی کمی سے77546روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک ہزار روپے اوردس گرام کی قیمت 857روپے مستحکم رہی۔جبکہ انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں17پیسے کی کمی ہوئی
جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں17پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید154.57روپے سے گھٹ کر154.40روپے اور قیمت فروخت154.67روپے سے گھٹ کر154.50روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.30روپے اور قیمت فروخت 154.60روپے مستحکم رہی۔
دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید168.50روپے سے بڑھ کر167.80روپے اور قیمت فروخت170روپے سے گھٹ کر169.30روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید199روپے سے گھٹ کر198.50روپے اورقیمت فروخت201.50روپے سے گھٹ کر200روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے بڑھ کر40.95روپے اور
قیمت فروخت41.20روپے سے بڑھ کر41.25روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید41.90روپے سے بڑھ کر41.95روپے اور قیمت فروخت42.20روپے سے بڑھ کر42.25روپے ہوگئی۔چینی یو آن کی قیمت خرید21.30روپے سے گھٹ کر20روپے اور قیمت فروخت 23روپے سے گھٹ کر22.50روپے ہوگئی ۔