اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2020 کو حتمی شکل دے دی ،تفصیلات بھی سامنے آگئیں

datetime 10  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے نیشنل الیکٹرسٹی پالیسی 2020 کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا مقصد ہر سطح پر مکمل لاگت کی وصولی کے ذریعے توانائی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کی ’متوازن ترقی‘ اور تمام درآمدی ایندھن کے استعمال کو بتدریج ختم کرنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پالیسی مسودہ منظوری کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔مسودے میں اس بات پر بھی غور کیا گیا ہے کہ

’شعبہ توانائی کے جو واجبات صوبوں اور ان کے محکموں پر واجب الادا ہیں اسے محکمے کے بجٹ اور این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے خودکار طریقے سے ایڈجسٹ کرنے پر اتفاق کیا جائے گا‘۔اس پالیسی کے تحت نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) بجلی کے شعبے کی لیکویڈٹی کو یقینی بنانے کے ساتھ ایسے منصوبوں میں سہولت کاری فراہم کرے گا جس کے لیے حکومت اضافی سرچارج عائد کرسکتی ہے جنہیں تقسیم کار کمپنیوں یا بجلی فراہم کرنے والوں کے اخراجات کے طور پر سمجھا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق ’یہ اضافی چارجز استحکام، لیکویڈیٹی اور تجارتی عملدراری، صارفین کی قوت خرید اور یکساں ٹیرف کی پالیسی کے زمرے میں لگائے جاسکتے ہیں‘۔فوری اقدام کے طور پر انٹیگریٹڈ جینریشن کپیسٹی ایکسپنشن پلان (آئی جی سی ای پی) وہ رہنما دستاویز ہے جسے ریگولیٹر سے منظور کروانا ہے اور اس کے بعد ترسیلی نظام کی توسیع (ٹی ایس ای پی) کا نیا منصوبہ پیش کیا جائے گا۔آئی جی سی ای پی اور ٹی ایس ای پی پر تمام اسٹیک ہولڈز عمل کریں گے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے ون ونڈو سہولت قائم کی جائے گی اور منصوبوں کو سالانہ بنیادوں پر اپڈیٹ کیا جائے گا۔یہ نئی پالیسی بغیر کسی امتیاز کے تمام شرکا کی مارکیٹ تک رسائی اور مسابقتی انتظامات کو فروغ دے کر ہول سیل مارکیٹ کا اعلیٰ مراحل میں جائزہ یقینی بنائے گی۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…